NPG Media

ارطغرل غازی کے اداکار کی بھارتی گانے میں انٹری

ویب ڈیسک:شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں ’توتکین‘ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار اوگور گنز کی بھارتی گانے میں انٹری دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔

تُرک اداکار اوگور گنز نے تانیا سنگھ کے ساتھ گانے ’وہ بیتے دن‘ کی میوزک ویڈیو میں اسکرین شیئر کی۔

 

مشہور ترک اداکار نے ٹی سیریز ہندی میوزک ویڈیو کی تشہیر کے لیے بھارت کا دورہ بھی کیا  جبکہ شوٹنگ ان کے آبائی ملک ترکی میں کی گئی تھی۔ گانے کی ویڈیو میں ایک بھارتی لڑکی اور ایک ترک شخص کی محبت کی کہانی کو پیش کیا ہے جس کی ویڈیو پریم راج سونی نے ڈائریکٹ کی ہے۔

اداکارہ تانیہ سنگھ نے کہا کہ پاپ کلچر کو انڈسٹری میں واپس لانے کی میری خواہش اور مقصد ہے۔ دوسری جانب ریم راج سونی نے کہا کہ یہ گانا اتنا سکون بخش ہے کہ یہ یقینی طور پر ہر کسی کے دل کو چھو لے گا اور تانیہ سنگھ کے ساتھ شوٹنگ ایک متاثر کن سفر تھا۔

واضح رہے کہ 19 جولائی 2022 کو ریلیز ہونے والا یہ گانا اجیت سنگھ نے کمپوز کیا ہے اور گیتانجلی سنگھ نے لکھا ہے۔

Related posts

کترینہ اور وکی کو قتل کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں

rashid afzaal

آصف زرداری دبئی کیوں گئے؟ بختاور بھٹو نے خاموشی توڑ دی

rashid afzaal

اہم خبر؛سپریم کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد

rashid afzaal