NPG Media

آصف زرداری دبئی کیوں گئے؟ بختاور بھٹو نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے پر ان کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کا بیان سامنے آگیا۔

گزشتہ روز آصف زرداری غیر ملکی ائیرلائن سے دبئی روانہ ہوئے اور یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ‘دبئی’ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا، صارفین نے ملک کی موجودہ صورتحال پر آصف زرداری کے یوں دبئی جانے پر تعجب کا اظہار کیا۔

تاہم اب بختاور بھٹو نے آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے کے بعد سامنے آنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار  کیا  ہے۔بختاور نے لکھا ‘اگر وہ جیل کے 11 سے زائد سال  نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟ انہیں ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ہمارے ڈکٹیٹر منتخب ہوئے لیکن کبھی بھاگے نہیں’۔

Related posts

کترینہ اور وکی کو قتل کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں

rashid afzaal

اہم خبر؛سپریم کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد

rashid afzaal

پنجاب اسمبلی اجلاس پر شوبز شخصیات کا ردعمل آگیا

rashid afzaal