NPG Media

کترینہ اور وکی کو قتل کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو  میڈیا پر نامعلوم شخص کی جانب سے قتل کیے جانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی کی جان کو خطرہ ہے جس کے باعث ممبئی پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے یہ واضح نہیں کہ دھمکیوں میں کیا کہا گیا ہے لیکن پولیس کے مطابق مقدمہ وکی کوشل کے کہنے پر درج کیا گیا ہے۔ وکی کوشل نے پولیس کو بتایا کہ انہیں اور اہلیہ کترینہ کو   ایک شخص دھمکی دے رہا ہے اور وہ  انسٹاگرام پر دھمکی آمیز  پیغامات پوسٹ کر رہا ہے۔ وکی کوشل نے انکشاف کیا کہ ملزم میرا اور کترینہ کا پیچھا بھی کرتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ کترینہ اور وکی کچھ روز قبل اداکارہ کی سالگرہ منانے مالدیپ گئے ہوئے تھے جہاں سے انہوں نے اپنی کئی تصاویر پوسٹ کیں۔اس سے قبل اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان سمیت اداکارہ سوارا بھاسکر کو بھی قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

Related posts

How to Write My Research Paper

Samiuddin

What is a Ketogenic Diet?

Samiuddin

Discover the Exciting Globe of Free Online Roulette Gamings

Samiuddin