NPG Media

اہم شاہراہ پر بینرز اور پرچم لگانے پر پابندی عائد

(مانیٹرنگ ڈیسک)  کراچی انتظامیہ نے شارع فیصل پر بینرز اور پرچم لگانے پر پابندی عائد کردی۔

میونسپل کمشنر  افضل زیدی کی جانب سے شارع فیصل پر لگے سیاسی و مذہبی جماعت کے بینر ز، پرچم اور غیر ضروری اشتہارات ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

میونسپل کمشنر نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ شارع فیصل شہر کی مرکزی شاہراہ ہے جو شہریوں کو کاروباری مراکز اور مختلف حصوں کو جانے والی شاہراہوں سے جوڑتی ہے، اب سے شہر کی اہم شاہراہ پر کسی سیاسی و مذہبی جماعت کو پرچم یا بینر لگانے کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal