NPG Media

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملے پر فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 22 جولائی کو ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی دی گئی ورلنگ درست ہے جبکہ چوہدری شجاعت حسین کا اپنے ایم پی ایز کو لکھا گیا خط آئین اور قانون کے مطابق ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین کے خلاف عمران خان کی جانب سے لکھ گئے خط میں دی گئی ہدایات کو درست قرار دیا تھا۔

حمزہ شہباز کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کے خلاف منحرف ارکان کی اپیلیں بھی ساتھ سننے کی اپیل کی گئی ہے۔

Related posts

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal

اہم شاہراہ پر بینرز اور پرچم لگانے پر پابندی عائد

rashid afzaal