NPG Media

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: حکمران اتحاد نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ  پنجاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں فل کورٹ کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے مریم نواز نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے آرہی تھی تو بہت سے لوگوں کے پیغامات آئے کہ آپ کی اپیل زیر التوا ہے آپ پریس کانفرنس نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں عدالتی فیصلے دیکھیں تو رونگٹے کھڑے کرنے والی داستان ہے، کسی بھی ادارے کی توہین باہر سے نہیں ادارے کے اندر سے ہوتی ہے،
ایک غلط فیصلہ سارے مقدمے کو اڑا کر رکھ دے گا، ٹھیک فیصلہ کیا جائے تو تنقید کوئی معنی نہیں رکھتی۔

مریم نواز کاکہناتھا کہ حمزہ شہباز کی جیت کے بعد تحریک انصاف والےسپریم کورٹ گئے، تحریک انصاف والوں نےرات میں سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے کیس میں فل کورٹ بنایا جائے  کیونکہ میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا: عمر ایوب

admin

شمالی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان دھرتی پر قربان

admin

جی ایچ کیو حملہ: عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

admin