NPG Media

دوبارہ وزارت اعلیٰ کا حلف لینے کے بعد حمزہ کا پہلا ٹوئٹ

ویب ڈیسک :نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا ٹوئٹ کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں حمزہ شہباز سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔گزشتہ روز حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے تھے۔

Related posts

کترینہ اور وکی کو قتل کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں

rashid afzaal

آصف زرداری دبئی کیوں گئے؟ بختاور بھٹو نے خاموشی توڑ دی

rashid afzaal

اہم خبر؛سپریم کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد

rashid afzaal