NPG Media

ق لیگ کارکنان نے سیکریٹریٹ سے چوہدری شجاعت کی تصاویر اتار دیں

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کےاقدام پر راولپنڈی کے عہدیدران و کارکنان نےپارٹی سیکرٹریٹ میں نصب چودھری شجاعت حسین کی تصاویر اتار دی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا خط و و اقدام سامنے آتے ہی پاکستان مسلم لیگ ق کے عہدیداران و کارکنان پارٹی قائد چودھری شجاعت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مسلم لیگ ق راولپنڈی کے عہدیدران نے پارٹی سیکریٹریٹ راولپنڈی میں لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر احتجاجاً اتار دیں اور شدید احتجاج کیا۔عہدیداران و کارکنان نے چودھری شجاعت کی تصاویر اتار کر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اظہار یکجہتی کیا اور انکے حق میں نعرہ بازی کی ۔

Related posts

کترینہ اور وکی کو قتل کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں

rashid afzaal

آصف زرداری دبئی کیوں گئے؟ بختاور بھٹو نے خاموشی توڑ دی

rashid afzaal

اہم خبر؛سپریم کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد

rashid afzaal