NPG Media

ایک زرداری سب پر بھاری ، بلاول بھٹو

 (ویب ڈیسک)حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری۔

قبل ازیں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے نتائج کا اعلان کیا۔ڈپٹی سپیکر کے مطابق پی ٹی آئی نے 186 ووٹ لئے جبکہ مسلم لیگ ن نے 179 ووٹ حاصل کئے،ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے ایوان میں چودھری شجاعت کا خط پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کے ارکان اسمبلی کے ووٹ مسترد کئے جاتے ہیں۔

ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ مسلم لیگ ق کے تمام کاسٹ ووٹ مسترد کرتا ہوں جس کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار کے حاصل کردہ ووٹ 176 رہ گئے ، مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کو 179 ووٹ ملے جس پر ن لیگ کے امیدوار کو 3 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

 

Related posts

کترینہ اور وکی کو قتل کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں

rashid afzaal

آصف زرداری دبئی کیوں گئے؟ بختاور بھٹو نے خاموشی توڑ دی

rashid afzaal

اہم خبر؛سپریم کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد

rashid afzaal