NPG Media

فیس بک نے طالبان حکومت کے اکاؤنٹس بلاک کردیئے

(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے طالبان حکومت کے 2 سرکاری میڈیا گروپس کے اکاؤنٹس بند کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت کے 2 سرکاری میڈیا گروپس کے سوشل اکاؤنٹس کو فیس بک کی جانب سے بند کیا گیا جس کے بارے میں فیس بک ترجمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ طالبان امریکہ کی دہشتگرد کی فہرست میں شامل ہیں اس لیے قوانین کے مطابق وہ ہماری کمپنی کی خدمات استعمال نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے اکاؤنٹس پر پابندی قانون کی پاسداری کے لیے لگائی گئی ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے فیس بک اکاؤنٹس پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افغان میڈیا کے فیس بک پیج بند کر کے امریکی کمپنی نے عدم برداشت کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آزادی اظہار کا نعرہ دوسری اقوام کو دھوکا دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Related posts

کترینہ اور وکی کو قتل کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں

rashid afzaal

آصف زرداری دبئی کیوں گئے؟ بختاور بھٹو نے خاموشی توڑ دی

rashid afzaal

اہم خبر؛سپریم کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد

rashid afzaal