NPG Media

امریکا: پاکستانی نژاد فوٹوگرافر ثانیہ خان شوہر کے ہاتھوں قتل

(ویب ڈیسک) امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد خاتون فوٹوگرافر کو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر سابقہ شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے اور خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔

شکاگو پولیس کے مطابق مبینہ طور پر ثانیہ خان کے سابق شوہر نے ان پر پیر کے روز ان کے اپارٹمنٹ میں فائرنگ کی۔ اس سے قبل ثانیہ نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تفصیلات شیئر کی تھیں۔

مقامی اخبار شکاگو ٹریبیون کے مطابق ایک پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب جائے وقوعہ کے احاطے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران داخل ہوئے تو پاکستانی نژاد فوٹوگرافر خاتون ثانیہ خان کو مردہ حالت میں پایا، ان کی کھوپڑی کے پچھلی حصے میں گولی ماری گئی تھی اور ان کے سابق شوہر راحیل احمد کو سر پر گولی لگی ہوئی تھی۔

خاتون فوٹوگرافر کے سابق شوہر و مبینہ شوٹر کے پاس سے اسلحہ ملا ہے اور قریب سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے۔ ثانیہ خان کے سابق شوہر راحیل احمد کو ناتھ ویسٹرن ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قراد دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سابق شوہر نے ثانیہ خان کو گولی مار کر خود پر بھی گولی چلائی۔

شکاگو پولیس کے مطابق ثانیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کے بارے میں آواز اٹھائی تھی اور انہوں نے ان خرابیوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا جن کی وجہ سے انہیں ایک طلاق یافتہ خاتون کے طور پر سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر انہوں نے لکھا تھا کہ "ایک جنوبی ایشیائی خاتون ہونے کے ناطے طلاق سے گزرتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ آپ اپنی زندگی میں ناکام ہو گئے ہیں، اور آپ کو ملنے والی جذباتی حمایت کی کمی اور کسی کے ساتھ رہنے کا دبائو "لوگ کیا کہیں گے” جیسے الفاظ کا ہر روز سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فوٹوگرافر ثانیہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ "اس سے دور جانا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے جس سے آپ نے کبھی بہت زیادہ پیار کیا ہو، لیکن کسی ایسے شخص سے محبت کرنا جو آپ کے دل سے لاپرواہ ہو اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے”

Related posts

کترینہ اور وکی کو قتل کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں

rashid afzaal

آصف زرداری دبئی کیوں گئے؟ بختاور بھٹو نے خاموشی توڑ دی

rashid afzaal

اہم خبر؛سپریم کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد

rashid afzaal