NPG Media

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد: ( این پی جی میڈیا) سپریم کورٹ نے ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض خورشید شاہ کی ضمانت منظور کر لی۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت کو مسترد کر دیا تھا جس کو خورشید شاہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔ سپریم کورٹ نے ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض خورشید شاہ کی ضمانت منظور کی ہے جبکہ نیب کی استدعا پر خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔
جج جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب کو کہا کہ آپ تحقیقات جاری رکھیں۔
واضح رہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی پی رہنما خور شید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا اور ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

Related posts

کترینہ اور وکی کو قتل کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں

rashid afzaal

آصف زرداری دبئی کیوں گئے؟ بختاور بھٹو نے خاموشی توڑ دی

rashid afzaal

اہم خبر؛سپریم کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد

rashid afzaal