کابل:(این پی جی میڈیا) افغانستان میں طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری افسروں پر پابندی عائد کر دی۔
غیر ملکی خبر رسا ایجنسی کے مطابق طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری افسروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں کام کرنے سے روک دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی طالبان نے سرکاری افسروں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں افسروں کو داڑھی نہ منڈوانے اور قومی لباس پہننے کا کہا گیا ہے۔