NPG Media

سپریم کورٹ ،دعازہرا کی عمر کے حوالے سے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کی آبزرویشن رکاوٹ نہیں ہوگی،تحریری فیصلہ

کراچی سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری نے دعازہرا کی عمر کے حوالے سے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔جسٹس سجاد علی شاہ کے تحریری کردہ فیصلے میں کہا گیاکہ دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کی آبزرویشن رکاوٹ نہیں ہوگی،درخواست گزار کا حق ہے کہ وہ قانون کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے رپورٹ کو چیلنج کرے۔ فیصلے کے مطابق دعا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ اگر ہمیں میڈیکل رپورٹ چیلنج کرنے کی اجازات دی جائے تو وہ درخواست واپس لے لیں گے۔عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

Related posts

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیے

admin

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

admin

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نوجوانوں کے لیے شاندار پلان سامنے لے آئیں

admin