NPG Media

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

ویب ڈیسک :  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ راتوں رات پھیل گئی جس سے کئی ایکڑ اراضی جل کر خاکستر ہو گئی اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات نے ایک رپورٹ میں کہا کہ 17 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے 2ہزار سے زیادہ فائر فائٹرز کو اوک کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، جو جمعہ کو کیلیفورنیا میں یوسمائٹ نیشنل پارک کے قریب لگی تھی۔لیکن اس آگ کے لگنے کے دو دن بعد آگ نے 14ہزار 200 ایکڑ سے زیادہ رقبہ کو جلا کر راکھ کر دیا اور اب تک اس پر صفر فیصد قابو پایا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نمی میں کمی کے ساتھ ساتھ ساتھ شدید گرمی جیسے عوامل آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔کی طرف سے آگ کو تباہ کن قرار دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں راکھ کے ڈھیر جا بجا نظر آتے ہیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جہاں ہنگامی عملہ رہائشیوں کو نکالنے اور آگ کے راستے میں آنے والی تعمیرات کی حفاظت کے لیے کام کررہا ہے۔

گلوبل وارمنگ کے شواہد ملک کے دیگر حصوں میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں کیونکہ ایک درجن سے زیادہ ریاستوں میں ساڑھے 8کروڑ امریکیوں کے لیے ہفتے کے آخر میں ہیٹ ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔وسطی اور شمال مشرقی امریکا کے علاقوں کو انتہائی درجہ حرارت کا سامنا ہے جس کی اتوار تک اس انتہا تک پہنچنے کی توقع نہیں تھ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

دعا زہراسےمتعلق اہم خبر

rashid afzaal