NPG Media

یہ تاثر غلط ہے کہ میں آگے بڑھ کر خود فیصلے نہیں کرتا: بابر اعظم

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میرے سلیکشن پر اختلافات کی باتیں ہو رہی ہے ، یہ تاثر غلط ہے کہ میں آگے بڑھ کر خود فیصلے نہیں کرتا ۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ شرجیل خان کی فٹنس اچھی نہیں لیکن فارم اچھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموں پر بحث ہوتی ہے اور یہ ہونی چاہیے ، میں فیصلے ٹیم کے لئے لیتا ہوں ، انفرادی طور پر کسی کے لئے فیصلے نہیں کرتا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ میں اچھا کھیلیں گے ، ساؤتھ افریقہ کو ہرایا ہوا ہے لیکن آسان نہیں لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے وکلا میرے معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور میرا فوکس کھیل پر ہے ۔

واضح رہے کہ عدالت نے ہراسانی و بلیک میلنگ کیس میں مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابرا عظم کے خلاف لاہور کی ایڈیشنل عدالت کے جج حامد حسین نے حامیزہ مختار کی جانب سے دائر کردہ اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ۔

عدالت کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا کہ بابر اعظم کے خلاف مدعیہ حامیزہ مختار نے بلیک میل کرنے اور نازیبا میسجز ، دھمانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی ۔ دوران سماعت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی جس میں بابر اعظم اس معاملے میں قصور وار پائے گئے ۔

جاری کئے گئے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جو نمبر فراہم کئے گئے ہیں وہ مریم احمد ، محمد بابر اور سلیمی بی بی کے نام رجسٹرڈ ہیں جبکہ سلیمی بی بی کو تین نوٹسز جاری کئے گئے مگر انہوں نے وصول کرنے کے باوجود اپنا بیان ریکارڈ نہ کروایا ، مریم احمد تفتیش میں شامل ہیں لیکن مدعیہ حامیزہ مختار کو پہچاننے یا اسے کسی بھی قسم کے میسجز بھیجنے سے انکار کردیا ہے جبکہ مریم احمد کا موبائل فون فرانزک کے لئے جمع کرانے کے لئے کہا گیا جو کہ اس نے نہیں دیا۔

 

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal