NPG Media

صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، گوگل نے 10 ہزار ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا

سان فرانسکو: دنیا کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل نے دس ہزار ملازمتیں فراہم کرنے کے مواقع پیدا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے وقت کے ساتھ ساتھ خود میں بہت تبدیلیاں پیدا کرلی ہیں اور اب چند روز قبل گوگل نے امریکی مارکیٹ میں ایک سال کے دوران 7 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی عوامی ادارہ گوگل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندر پچائی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’ امریکا میں رواں سال اس سرمایہ کاری کے بعد کم از کم 10 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا میں سب سے ذیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل کی طرف سے یہ سرمایہ کاری معیشت کی بحالی کے لیے کی جارہی ہے۔ دوسری جانب گوگل کے سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ یہ سرمایہ کاری ٹیکنالوجی کے شعبے میں کی جارہی ہے۔

سندر پچائی نے بتایا کہ ہم یہ عملی اقدامات امریکی معیشت میں بحالی کے لیے کررہے ہیں، جس سے اب 19 ریاستوں میں نئی کمپنیاں بھی کھولی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا اور سان فرانسسکو میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal