NPG Media

افغانستان میں جنگ بندی کی جائے، امریکا، چین، پاکستان اور روس کا مطالبہ

ماسکو: امریکا، چین، پاکستان اور روس نے افغانستان میں لڑںے والے گروپس سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ماسکو میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں امریکا، چین، پاکستان اور روس نے افغانستان میں لڑنے والے فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تشدد پسند کارروائیاں بند کریں۔

دوسری جانب مذکورہ ممالک نے طالبان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ موسم بہار اور موسم گرما میں پر تشدد کارروائیاں بند کرتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کریں ۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے علاقائی امن مذاکرات میں شرکت کے لیے پہلی بار ایک سینئر عہدیدار بھیجا گیا ہے۔ ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کا اصل مقصد یہ ہے کہ دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات میں جان ڈالی جائے۔

جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ایک مرتبہ جب امن معاہدہ طے پا گیا ہے تو  چاروں ممالک امریکا، چین، پاکستان اور روس افغانستان کے لیے معاشی اور سیاسی مدد کو متحرک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal