NPG Media

فیس بک، صارفین کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا گیا

نیویارک: سماجی رابطے کی سب سے بڑی اور مقبول ویب سائٹ فیس بک انتظامیہ نے سیاسی و شہری گروپس کی صارفین تک رسائی کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک انتظامیہ نے گروپس کی صارفین تک رسائی کو محدود کرنے کے حوالے سے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعد صارفین نہ تو نئے گروپس بناسکیں گے اور نہ ہی کسی کو گروپس میں شامل کرپائیں گے اور اگر کسی صارف کی جانب سے فیس بک اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی تو اس پر 7 سے 30 دن تک کی پابندی عائد ہوجائے گی۔

کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پابندی کے بعد صارفین نہ تو نئے گروپس بناسکیں گے اور نہ ہی کسی کو گروپس میں شامل کرسکیں گے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ان گروپس پر وارننگ لیبل لگا دیا جائے گا جو گروپ جوائن کرنے والے نئے صارفین کو اس بارے میں آگاہ کرے گا انہیں پتہ چل سکے گا کہ یہ گروپ خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔

گروپ ایڈمن کیلئے یہ لازمی ہوگا کہ تمام پوسٹس کو چیک کرکے منظور کریں کسی بھی قسم کی لاپرواہی کرتے ہوئے یا آنکھیں بند کرکے پوسٹ کو منظور کیا گیا تو کمنی کی جانب سے اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal