NPG Media

چار ممالک جلد ہی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں پر دستخط کریں گے

File Photo

تل ابیب: (این پی جی میڈیا) اسرائیل بہت جلد چار ممالک سے امن معاہدوں پر سائن کریگا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر انٹلیجنس کا کہنا ہے کہ اسرائیل سعودی عرب ، عمان ، قطر اور نائجر کے ساتھ بہت جلد امن معاہدوں پر دستخط کرنے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی انٹلیجنس کے وزیر ایلی کوہن نے کہا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ مزید تین عرب ممالک اور ایک افریقی ملک جلد ہی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ پہلے میں سوڈان کے ایک تاریخی دورے سے واپس آیا ہوں  اور ااب ایک ہفتہ قبل  میں مصر تھا جہاں میں نے اقتصادی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

اسلیئے کچھ ممالک جلد ہی اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کا باضابطہ اعلان کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ستمبر 2020 میں اسرائیل نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ باضابطہ تعلقات استوار کیے ہیں۔

علاوہ ازیں، سرائیلی وزیراعظم نے 2018 میں متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا تھا،، پھر اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے باقاعدہ اعلان کے بعد یہ انکشاف سچ ثابت ہوا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور موساد کے سربراہ نے 2018 میں امارات کا خفیہ دورہ کیا اور ولی عہد محمد بن زاید سے ملاقات کی تھی۔

خیال رہے کہ جب متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا تو سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود نے جرمنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کی یہودی آبادکاریوں کی یک طرفہ کارروائیاں امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں،سعودی عرب امن کی بنیاد پر ہونے والے عرب امن منصوبے کے معاہدے کاپابند ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal