NPG Media

اب ایک کے بعد دوسرے عمرے کی بھی اجازت ملے گی

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے عمرہ زائرین اب ایک بعد دوسرے عمرے کی اجازت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمرہ بکنگ کے موجودہ نظام کے تحت کسی بھی شخص کو 15 روز میں ایک بارعمرہ کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی  اجازت ہو گی۔ سعودی وزارت کے مطابق 18 شعبان تک عمرے کے اجازت نامے جاری کروائے جا سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ اگرکسی شخص کا عمرے کا اجازت نامہ منسوخ ہوگیا ہے تو وہ نیا اجازت نامہ بھی جلد سے جلد حاصل کرسکتا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق اگر متعلقی ایپلی کیشن ’اعتمرنا‘ پرعمرہ اجازت کا عمل کام نہ کررہا ہو تو دوبارہ کوشش کی جائے کیونکہ یہ مواقع روزانہ کی بنیاد پردینے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے سعودی وزارت حج و عمرہ  کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے تھے کہ عمرہ زائرین کومکہ مکرمہ میں داخلے سے قبل کورونا ویکسین لگوانا ہوگی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal