NPG Media

اب چاند پر بھی رہائش ممکن ہوگی، تہلکہ خیز خبر آگئی

نیویارک: اب چاند پر بھی رہائش ممکن ہوگی ، ناسا نے لوگوں کو چاند پر رہنے کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ۔

امریکی خلائی کمپنی ناسا اب لوگوں کو ر ہنے کے لیے چاند پر بھیجے گی ، ابتدائی طور پر ایک عورت اور بعد میں مرد کو بھیجا جائے گا ، تحقیق کے مطابق چاند پر ایک مہینے کی رہائش کی لاگت 3 لاکھ 25 ہزار ڈالر سے زائد ہو سکتی ہے جبکہ چاند پر جدید سہولیات سے آراستہ گھر تعمیر کرنے کیلئے 4 کروڑ ڈالر تک کی خطیر رقم درکار ہوگی ۔

اس سے قبل جاپان کے ایک ارب پتی نے چاند کے گرد اپنی پرواز پر اپنے ساتھ مزید آٹھ افراد لے جانے کا اعلان کردیا ہے ۔

یہ دلچسپ اطلاعات جاپانی فیشن ڈیزائنر یوساکو مائی زاوا کی جانب سے موصول ہوئی ہیں جو کہ سن 2023 میں اسپیس ایکس فلائیٹ پر چاند کے گرد چکر لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق جاپانی ارب پتی کی 8 افراد کو سپیس ایکس کی پرواز پر چاند کا مفت سفر کروانے کی پیش کش نے پوری دنیا میں کھلبلی مچا کر رکھ دی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے والے ایک ویڈیو پیغام میں یوساکو میزاوا نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر طرح کے لوگ اس میں حصہ لیں ۔

اس پیغام میں انھوں نے ایپلیکیشن فارم کی تفصیلات بھی واضح کی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اس سفر کا سارا خرچہ وہ خود اٹھائیں گے ، یعنی جو بھی ان کے ساتھ چاند پر جائے گا ، یہ سفر اور تجربہ ان کے لیے بالکل مفت ہو گا ۔

جاپانی فیشن ڈیزائنر یوساکو مائی زاوا نے مزید کہا کہ ’ڈئیر مون‘ نامی یہ مشن 2023 میں پرواز بھرنے والا ہے ۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal