NPG Media

2020 کے انتخابات میں روس ، ایران اور حزب اللہ نے مداخلت کی:امریکی رپورٹ

Photo Credit: Yahoo News

واشنگٹن: (این پی جی میڈیا) امریکہ کی جانب سے ایک رپورٹ منظرعام پر آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں ہونے والے امریکہ کے صدارتی الیکشن میں روس، ایران اور حزب اللہ  نے مداخلت کی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابقامریکی انٹیلی جنس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایران ، روس اور حزب اللہ  نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی ہے جس کے ہمیں ثبوت ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی انٹلیجنس عہدیداروں نے کہا ہے کہ روس کی حکومت نے سابق صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے اتحادیوں کے ذریعے جو بائیڈن کے خلاف گمراہ کن الزامات کے ساتھ 2020 میں ہونے والی امریکی صدارتی مہم کو ناکام بنانے کی کوشش کی ہے۔

گذشتہ روز ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نے انتخابی مداخلت سے متعلق 15 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں جائزہ لیا ہے۔

اس رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں روس سے منسلک یوکرائن شخصیات نے بائیڈن کے خلاف ٹرمپ کو جتوانے کی کوشش کی ہے۔

امریکی انٹیلیجنس رپورٹ کا کہنا ہے کہ ان ممالک نے ووٹروں کو روکنے کے لئے کوششیں بھی کیں، جن میں ایران کی "کثیر الجہتی خفیہ اثر و رسوخ مہم” بھی شامل تھی جس کا ارادہ ٹرمپ کو جتوانا تھا۔

علاوہ ازیں،

امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ انہوں نے کیوبا ، وینزویلا اور لبنان کے عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کی طرف سے بھی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا ہے، لیکن یہ کوششیں روس اور ایران کے مقابلے میں کم ہوئیں۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal