NPG Media

بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا کو الوداع کہہ دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنی حالیہ پوسٹ میں مداحوں کو سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ سنایا۔

عامر خان نے اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کی جانب سے بھیجی گئی مبارکباد اور پیار دینے کے لئے شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ اداکار نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ یہ سوشل میڈیا پر ان کی آخری پوسٹ ہے۔

عامر نے یہ پوسٹ اپنے ٹویٹر اور انسٹاگرام کے آفیشل اکاونٹ سے شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ میں سوشل میڈیا پر بہت سرگرم تھا لیکن اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں یہ دکھاوا کرنا بند کردوں۔

اداکار نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے جیسے پہلے رہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مداح میرے اور میری ٹیم کے حوالے سے تمام اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے عامر خان پروڈکشنس کے آفیشل ہینڈل کو فالو کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان اس وقت فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں کام کر رہے ہیں۔ اس فلم میں عامر کے ساتھ کرینہ کپور خان کو دیکھا جاسکے گا۔ فلم ہالی ووڈ فلم ’فوریسٹ گمپ‘ کا ہندی ورژن ہوگا جسے کرسمس پر ریلیز کی جانے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal