NPG Media

جرمنی ،فرانس ،اٹلی اور اسپین نے بھی برطانوی ویکسین ایسٹرا زینکا کا استعمال روک دیا

Photo Credit: The Journal

واشنگٹن: (این پی جی میڈیا) کورونا وائرس پوری دنیا میں ہی بے قابو ہوتا نظر آرہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈنمارک، ناروے اور اٹلی کے بعد اب مزید ممالک نے بھی برطانوی ویکسین کا استعمال ترک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی کرونا ویکسین اس وقت معطل کی گئی جب ویکسین لینے کے بعد کچھ مریضوں کا خون جمنے لگا۔

جبکہ ڈبلیو ایچ او اور ای ایم اے کا کہنا ہے کہ ہم نے ابھی تک اس سے متعلق کووئی کیس نہیں دیکھا اور نہ ہمیں کوئی ثبوت ملا ہے۔

یورپ میں برطانوی ویکسین کی گوولی لینے کے بعد  انہی افراد میں خون کے جمنے کی متعدد اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے بعد جرمنی ، فرانس ، اٹلی اور اسپین نے بھی آسٹر زینیکا کی ویکسین کا استعمال معطل کردیا ہے۔

دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اس ویکسین کے استعمال کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے کہ مریض کا خون جما ہو۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کا ایک ادارہ ان متضاد اطلاعات کا جائزہ لے رہا ہے اور دوسرے ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ ویکسین کو معطل نہ کرے۔

اس حوالے سے جرمنی کے وزیر صحت جینس اسپن نے کہا کہ ملک نے پولیو ایرلچ انسٹی ٹیوٹ کے قومی ویکسین ریگولیٹر کے مشورے پر اس شاٹ کا استعمال معطل کردیا۔

 

انسٹی ٹیوٹ نے یہ ویکسینیشن لینے والے لوگوں کے دماغوں میں جمنے کے سات واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر آسٹر زینیکا شاٹ کا استعمال منگل کی دوپہر تک معطل رہے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل برطانوی کورونا ویکسین کا استعمال متعدد ممالک نے روک دیا ہےجن میں ڈنمارک، ناروے اور اٹلی سمیت متعدد یورپی ممالک شامل ہیں۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal