NPG Media

ٹک ٹاک پر پابندی؛ آئی ٹی وزیر امین الحق ٹک ٹاک کی حمایت میں میدان میں آگئے

اسلام آباد: آئی ٹی وزیر امین الحق نے ٹک ٹاک پر پابندی کے حق میں نہ ہونے کی وضاحت کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق کہتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر پابندی پشاور ہائیکورٹ نے عائد کی ہے وہ اس پابندی کے حق میں نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران امین الحق نے کہا کہ 2023 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے جدید آن لائن ووٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

انہوں نے ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پابندی پشاور ہائیکورٹ نے عائد کی ہے جبکہ وزارت آئی ٹی اس پابندی کے حق میں نہیں اور فحش مواد کو ہٹانے کے لیے مسلسل کوشش کررہے ہیں۔

وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں براڈبینڈ کی سہولت بڑھانے کے لئے 22 ارب روپے کی سرمایہ کاری کررکھی ہے جس کے تحت 2023 کے انتخابات سے قبل اوور سیز پاکستانیوں کے لئے آن لائن جدید ووٹنگ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی میدان میں آئے اور کہا کہ آئی ٹی کے شعبے پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے راست جیسی پالیسی متعارف کرائی جوامریکہ کے پاس بھی نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی متعدد بار اپنے خطاب میں جلد اس ڈیجیٹل سسٹم کو متعارف کروانے کا ذکر کرچکے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal