NPG Media

جنیفر لوپیز نے منگنی ٹوٹنے کی خبروں کی تردید کر دی

نیو یارک: امریکی گلوکارہ و اداکارہ جنیفر لوپیز اور سابق یانکیز بیس بال اسٹار ایلکس روڈریگز نے منگنی ٹوٹنے کی خبروں کو غلط قرار دیدیا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز دونوں کی جانب سے کہا گیا کہ اُن کا رشتہ قائم ہے اور چار سال کا تعلق ختم ہونے کی اطلاعات غلط ہیں ۔

ایک نامعلوم ذریعہ نے پیپل میگزین کو بتایا کہ جنیفر لوپیز اور ایلکس روڈریگز نے کبھی بھی باضابطہ طور پر اپنے تعلق کو ختم نہیں کیا ہے لیکن پھر بھی اس حوالے سے میڈیا پر بات ہوئی ۔

خیال رہے کہ لوپیز ، جنہوں نے جنوری میں جو بائیڈن کے افتتاح کے موقع پر گایا تھا ، نے کہا کہ پچھلے سال اس جوڑے نے وبائی بیماری کی وجہ سے اپنی شادی دو بار ملتوی کی تھی ۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ڈانسر اور گلوکار کے طور پر کیا تھا ، اور 2019 میں بننے والی فلم ہسٹلرز میں لوپیز نے اداکاری بھی کی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا پر یہ خبر چلی کہ گلوکارہ و اداکارہ جنیفر لوپیز کا چوتھی بار دلہن بننے کا خواب ادھورا رہ گیا کیونکہ ایلکس روڈریگز نے اُن سے منگنی ختم کر دی ۔ دونوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر منگنی ختم کرکے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں ۔ 51 سالہ جینییفر لوپیز نے 2019 میں سابق بیس بال کھلاڑی اور کاروباری شخصیت ‘ روڈریگز ‘ سے منگنی کی تھی ۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal