NPG Media

ٹک ٹاک نے غیر مناسب کمنٹس سے بچانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

سیئول: معروف چینی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کو آن لائن ہراساں ہونے اور بدزبانی سے بچانے کے لیے ایسا فیچر متعارف کروادیا جس نے تمام ٹک ٹاکرز کی مشکل آسان کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے حال ہی میں دو فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں جن میں سے ایک فیچر نامناسب کمنٹس کی روک تھام کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت جب بھی کوئی ٹک ٹاک صارف کسی پوسٹ پر ایسا کمنٹ کرے گا جو کہ نامناسب ہوگا تو اس کے سامنے ایک پوپ اپ ونڈو آجائے گی جس میں بدزبانی یا سخت الفاظ استعمال کرنے پر اسے وارننگ دی جائے گی۔

اس پوپ اپ ونڈو میں صارف کو انتباہ کیا جائے گا کہ وہ اپنے اس کمنٹ پر نظرثانی کریں جس کے ساتھ ہی اس پوسٹ کو ایڈٹ یا پوسٹ اینی وے کرنے کے آپشنز بھی موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ مختلف سوشل میڈیا ایپلیکشنز پر پوپ اپ ونڈو کا فیچر استعمال کیا گیا ہے تاکہ ہراسانی اور بدزبانی کے کسی بھی واقعے کی روک تھام کی جاسکے۔

یاد رہے کہ 2019 میں انسٹاگرام کی جانب سے یہ فیچراستعمال کیا گیا تھا جس کے بعد ٹوئٹر اور فیس بک نے بھی گزشتہ سال اس فیچر کی آزمائش کا اعلان کیا تھا۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal