NPG Media

پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ انتقال کرگئیں

تصویر:شگفتہ اعجاز انسٹاگرام

کراچی :پاکستانی ڈراموں کی معروف اور سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شگفتہ اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ان کے انتقال کی خبر دی ۔

سینئر اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ’ مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی میری والدہ،میری روح بھی آپ کے ساتھ پرواز کرچکی ہے‘۔

 

قبل ازیں شگفتہ اعجاز نے گزشتہ ماہ اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ ماں راضی تو رب راضی‘،جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اداکارہ کی والدہ کو علالت کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا ہے۔‘ـ

 

یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز وہ اداکارہ ہیں جن کا شمار پاکستان کی معروف اور ٹیلننڈ اداکارائوں میں ہوتا ہے اور جو کہ کم عمری سے ہی شوبز انڈسٹری میں اپنا منفرد مقام بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal