واشنگٹن: وائٹ ہاوس نے شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے انٹرویو کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی جوڑے شاہی جوڑے کو نجی معاملات پر کھل کر بات کرنے اور جدوجہد کرنے پر سراہتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کےترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کا اپنی نجی زندگی پر اس طرح کھل کر بات کرنا انتہائی ہمت اور بہادری کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے امریکا برطانوی شہریوں سے بہت مضبوط تعلقات ہیں جبکہ برطانوی حکومت سے بھی امریکا کی خصوصی پارٹنرشپ ہے جومستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ برطانوی جوڑے نے گزشتہ رات امریکی میزبان اوپرا ونفری کو اپنے ذاتی حالات زندگی سے متعلق انٹرویو دیا تھا جس میں میگھن نے برطانوی شاہی خاندان پر الزامات لگاتے ہوئے کھل کر بات کی تھی۔