NPG Media

ہالی وڈ اداکار نکولس کیج ایک مرتبہ پھر دولہا بن گئے

نیویارک: ہالی وڈ اداکار نکولس کیج ایک مرتبہ پھر دولہا بن گئے ، پانچویں مرتبہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کی چار شادیاں ناکام ہونے کے بعد ختم ہوچکی ہیں ۔

57 سالہ اداکار کی 26 سالہ جاپانی خاتون ‘ریکو’ سے لاس ویگاس شہر کے ایک ہوٹل میں شادی ہوئی ۔ عالمی وبا کے باعث شادی کی تقریب میں انتہائی محدود تعداد میں لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں وبا سے متاثرین کی تعداد 11 کروڑ ، 66 لاکھ ، 70 ہزار سے بڑھ گئی ہے ، 25 لاکھ ، 92 ہزار سے زائد اموات جبکہ 9 کروڑ ، 22 لاکھ ، 82 ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ادھر سعودی عرب میں ریسٹورنٹس میں ٹیبل سروس بحال ہوگی ہے ، سعودی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق 7 مارچ سے ایس او پیز کے تحت پابندیوں میں توسیع نہیں ہو گی ۔

دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے خبر دار کیا ہے کہ ویکسین کے آنے کے بعد ممالک کو پابندیوں میں نرمی کرنے کے لالچ میں نہیں آنا چاہیے ، احتیاط نہ کی تو وبا مزید پھیلے گا ۔

 

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal