NPG Media

ہاتھی کے بچے نے جب نیند سے جاگنے سے انکار کیا تو ماں نے کیا کِیا

پراگ: ایک ہاتھی کے بچھڑے نے اپنی نیند سے جاگنے سے انکار کردیا، جس پر ماں نے اپنے بچے کو کیسے جگایا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پراگ چڑیا گھر کے ایک ہاتھی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔ بھارتی جنگلات کی خدمت کے افسر رمیش پانڈے نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا اور ساری کہانی سنادی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھی کا بچھڑا سارا دن کھیلنے کے بعد تھک کر سونے کا فیصلہ کرتا ہے۔ تب ہی کچھ وقت بعد اس کی ماں نے زمین پر سوتے اپنے بچے کو دیکھا اور اسے نیند سے بیدار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ جاگا۔

ہاتھی نے پریشان ہوکر چڑیا گھر کے رکھوالوں کو مدد کے لئے بلایا جیسے وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد وہ بچھڑے کے پاس گئے اور اس کی مدد کی۔ بچہ ہاتھی جاگ اٹھا اور ہمیشہ کی طرح خوشی سے چلتے پھرتے اپنی ماں کے پاس چلا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو سے اتنا لطف اٹھایا کہ سے اب تک دو لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرے کے سیکشن میں چڑیا گھر کے عہدیداروں کی ان کی مدد کرنے پر تعریف کی۔

ایک اور صارف نے مزید کہا کہ ماں ہر جاندار کے لیے ناقابل شکست اصطلاح ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal