ممبئی:بھارتی خوبرو اور اپنی ادائوں سے بالی ووڈ میں نام بنانے والی اداکارہ بپاشا باسو نے اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ انتہائی رومانوی انداز میں تصویر شیئر کرکے مداحوں کے دل پر بجلیاں گرادیں۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بپاشا باسو نے تمام تصاویر اس وقت شیئر کیں جب وہ مالدیپ میں اپنے شوہر کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں اور انہوں نے سمندر کنارے دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کی بھی تصاویر اپنے مداحوں کیلئے شیئر کیں۔
View this post on Instagram
بالی ووڈ اداکارہ کی ان تصاویر کو دیکھ کر ان کے چاہنے والوں خود پر قابو نہیں رکھ پارہے ہیں اور دل کھول کر تعریفیں کرنے میں مصروف ہیں۔
View this post on Instagram
بپاشا باسو شیئر کی گئی تصاویر میں کافی خوبصورت اور دلکش لُک دیتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ وہ اپنے شوہر اداکار و ماڈل کرن سنگھ گروور کے ساتھ چھٹیوں کا خوب لطف اٹھار ہی ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ بپاشا باسو کرن سنگھ کی تیسری اہلیہ ہیں جبکہ دونوں کی کیمسٹری کا کوئی جواب نہیں ہے جبکہ اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ 2015 میں فلم الون میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔
View this post on Instagram
فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے اور 30اپریل 2016 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
View this post on Instagram
دونوں اپنے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اپنی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کے ساتھ تعلق بنائے رکھتے ہیں۔
View this post on Instagram
7جنوری 1979 کو پیدا ہونے والی بپاشا باسو نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کی جوہر دکھائے جبکہ انہوں نے تیلگو،بنگالی،تامل اور انگریزی فلموں میں بھی کام کیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی فلموں میں قابل ذکر الون،راز،جسم اور راز 3 ہیں ۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram