NPG Media

’’لائیکی‘‘ پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے لگی

کراچی: سوشل میڈیا ایپ لائیکی لوگوں میں اپنی مقبولیت کے باعث پاکستان میں چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیوز شئیرنگ ایپ پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس کے تحت لائیکی نے مختصر عرصے میں رینکنگ لسٹ میں 14 درجے تک کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ایپ اینی نامی موبائل ڈیٹا و تجزیہ کرنے والے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پلے اسٹور پر لائیکی ایپ کے ڈاؤن لوڈز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد نے اسے پاکستان میں مقبول ترین ایپس میں چوتھی پوزیشن پر پہنچادیا ہے۔

گزشتہ ایک ماہ سے بھی کم مدت میں لائیکی نے ملک بھر میں 10 ویں سرفہرست پوزیشن سے بہترین موجودہ پوزیشن حاصل کی ہے۔

لائیکی ایپ نہ صرف پاکستان میں مقبولیت حاصل کررہی ہے بلکہ مختصر ویڈیوز بنانے اور پھر انہیں شیئر کرنے کے حوالے سے بھی یہ لوگوں کی نمایاں ترجیح بنتی جارہی ہے۔

ویڈیوز شئیرنگ لائیکی ایپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی چند سرفہرست ایپ میں اس ایپ کا نام دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہورہی ہے۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal