NPG Media

یوٹیوب ٹک ٹاک کو بڑی ٹکر دینے کے لیے تیار

کیلفورنیا: سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے میں جو کوئی نہ کرسکا وہ یوٹیوب نے کردکھایا ہے، ’یوٹیوب شارٹس ‘ پوری دنیا میں متعارف ہونے جارہی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے چینی ایپ کے مقابلے میں یوٹیوب شارٹس تیار کرلی ہے جو ٹک ٹاک سے مماثلت رکھنے والے فیچرز کے ساتھ پیش کی جائے گی۔

ٹک ٹاک کو ٹکر دینے والی اس ایپ میں پندرہ سیکنڈ یا اس سے کم وقت کی ویڈیوز نئے اور منفرد کریٹیلر ٹولز سے تیار کرنے کے بعد اپ لوڈ کی جاسکے گی۔ جس میں کاؤنٹ ڈاؤن، ٹائمر اور اسپیڈ کنٹرولز جیسے فیچرز بھی شامل ہوں گے۔

یوٹیوب شارٹس میں مختصر ویڈیوز میں موسیقی کا اضافہ بھی کردیا جائے گا جس کے لیے اسپیشل یوٹیوب میں گانوں کی ایک بہت بڑی لائبریری بنائی گئی ہے جو کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ مزید بڑھتی چلی جائے گی۔

یوٹیوب شارٹس کو بھارت سے کامیابی حاصل ہونے کے بعد پوری دنیا میں لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

یوٹیوب کے سی پی او کا اس پر کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر یوٹیوب شارٹس کو خاصی پزیرائی ملی ہے۔ ان  کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر یہ 3.5 بلین ویوز حاصل کرلیتے ہیں جو کہ یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal