NPG Media

اگلی بارشکست دینے کا فیصلہ کرسکتا ہوں :ٹرمپ کا 2024 کے صدارتی الیکشن لڑنے کا عندیہ

File Photo

واشنگٹن: (این پی جی میڈیا) امریکہ کے شکست خوردہ سابق صدر ٹرمپ نے اگلے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا واضح اشارہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں یہ خبر زیر گردش ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کو چرایا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال وائٹ ہاؤس کی دوڑ ہارگیا ہوں لیکن انہیں اگلی بارشکست دینے کا فیصلہ کرسکتا ہوں۔

سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ اب ری پبلکن کوپہلے سے زیادہ مضبوط اورمنظم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں ہے۔

نئی پارٹی بنانے سے متعلق مجھ سے منسوب خبریں جعلی ہیں۔

خیال رہے کہ  ٹرمپ ہار کر گزرے 28سالوں میں پہلے صدر جو دوبارہ منتخب نہیں ہوئے۔

امریکہ کی 231سالہ تاریخ میں ٹرمپ 11ویں صدر جو دوسری دفعہ صدر نہ بن سکے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ جوبائیڈن ٹرمپ کے مقابلے میں کمزور صدارتی امیدوار تھے، یہ بالکل ایسے ہی جیسے پچھلے انتخابات میں ٹرمپ کے مقابلے میں ہیلری کلنٹن مضبوط امیدوار تھیں مگر وہ ہارگئیں۔

ٹرمپ کے 4سالہ دور میں جہاں امریکی معاشرہ اخلاقی طور پر زوال پذیر ہوا، معاشرے میں کالے، گورے کی تقسیم بڑھی وہاں سیاسی مخالفت سیاسی دشمنی میں بدلی۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal