NPG Media

حریم شاہ بلاول کی محبت میں گرفتار ہوگئیں، ویڈیو وائرل

اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے تصویر کو سینے سے لگالیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کھلے عام بلاول بھٹو سے اپنی محبت کا اظہار کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ مشہور گانے ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ پر لپسنگ کررہی ہیں، اسی دوران ٹک ٹاک اسٹار کے ہاتھ میں موجود موبائل کی اسکرین پر بلاول بھٹو کی تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ بیٹ روم میں بیٹھی ہیں اور ان کے ہمراہ ایک اور لڑکی بھی موجود ہے جس نے حریم شاہ جیسا لباس پہن رکھا ہے۔ تاہم ویڈیو میں یہ ظاہر نہ ہوسکا کہ وہ لڑکی کون ہے۔ گانے پر لپسنگ کرتے ہوئے حریم نے اپنے موبائل میں موجود بلاول کی تصویر مداحوں کو دکھانے کے بعد سینے سے لگا کر ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر حریم شاہ کی اس ویڈیو کو اب تک 28 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے اس سے قبل بھی حریم شاہ میڈیا کے سامنے چئیرمین بلاول بھٹو سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal