NPG Media

پاکستان سپر لیگ 6:آج2 میچ کھیلے جائیں گے

File Photo

کراچی: (این پی جی میڈیا) پی ایس ایل6 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں آج دو اہم میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ لاہور  قلندر اور ملتان سلطانزکے درمیان ہوگا۔۔

Lahore Vs Multan Live Score Updates: Eliminator 2 - PSL 5 2020

جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق پہلا میچ جو کہ لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کے درمیان ہے، آج دوپہر 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators Pakistan Super League: Free cricket  live streaming & live score of PSL T20 1st Playoff | India.com

خیال رہے کہ لاہور قلندرز اپنے دونوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

جبکہ ملتان سلطانز نے اپنے دونوں میچز ہار کر پانچویں سیٹ حاصل کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے آج کے آج کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

اور ان دونوں کا میچ آج رات ا8 بجے شروع ہوگا۔۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی 2 میں سے ایک میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے جبکہ دوسری طرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمبر پوائنٹسس ٹیبل پر سب سے آخر میں ہے۔

اور اس طرح اگر پوائنٹس ٹیبل کو دیکھا جائے تو اب تک لاہور قلندرز پہلے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر ہے۔

کراچی کنگز تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے۔

ملطان سلطانز5 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز6ویں نمبر پر ہیں۔

 

 

 

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal