NPG Media

جوبائیڈن انتظامیہ یکے بعد دیگرے ٹرمپ کے فیصلے منسوخ کرنے لگی

تصویر: اے پی

واشنگٹن: صدر جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لیے گئے ایک اور فیصلے کو منسوخ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر جوبائیڈن کے اس فیصلے کو منسوخ کیا ہے جس کے تحت امریکا میں داخل ہونے کے لیے گرین کارڈ کے حصول کی درخواستوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس فیصلے سے متعلق کہا تھا کہ کرونا کی وجہ سے امریکا میں بڑھتی بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے اور امریکی عوامم کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے یہ فیصلہ لیا گیا۔

 

تاہم اب وائٹ ہاوس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے ایک ایگزیگٹیو آرڈر کے ذریعے اس فیصلے کی منسوخی کا حکم جاری کردیا ہے۔

جوبائیڈن کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اس فیصلے کےباعث امریکی  مفادات کو آگے بڑھانا ناممکن تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal