NPG Media

نریندر مودی 25کا فروری کے بعد مقبوضہ کشمیر کے دورے کا اعلان

Photo Credit: Getty Images

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نے دنیا کی نظروں میں دھول جھونکنے کے لیے ایکبار پھر مقبوضہ وادی کا رخ کرنے کی ٹھان لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اچانک یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ 25 فروری کے بعد مبقوضہ وادی کا دورہ کریں گے۔

جبکہ دوسری جانب کشمیریوں نے مودی کے آنے پر سخت احتجاج کیا ہے، اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز لگ گئے ہیں

اسکے علاوہ حریت رہنمائوں نے مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل کر دی ہے۔

کشمیر میڈیا کے مطابق دورے کے خلاف سرینگر سمیت دیگر علاقوں میں لگنے والے پوسٹرز پر تحریر کیا گیا ہے کہ ’’ہم مودی کے وادی کے دورے کو مسترد کرتے ہیں، مودی وادی میں مسلم آبادی کا تناسب بدلنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مودی حکومت نے عالمی دباؤ بڑھنے کے بعد غیر ملکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایا۔

تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ منصوبہ بندی کے تحت تھا۔

جبکہ کشمیریوں نے یورپی ارکان کے وفد کی آمد پر بھارتی سرکار کے خلاف بھی پوسٹرز لگا دیئے تھے،، مقبوضہ کشمیر میں  جو پوسٹر چسپاں کیے گئے تھے ان پر ”جاگو ،جاگو، اقوام متحدہ اور یورپی یونین جاگ جائو”کے نعرے درج تھے،، اسکے علاوہ پوسٹروں میں ”ہم کیا چاہتے آزادی اور کشمیر عالمی برادری کی توجہ کا منتظر ہے ”کے نعرے بھی درج تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی کی کشمیر آمد پر وادی کےداخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

24گھنٹے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ گھر گھر تلاشیوں کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

اسکے علاوہ مودی کے دورے کیڈورن سے نگرانی بھی کی جائے گی۔

ادھر سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے میں جاری قتل و غارت کو روکنے کے لئے پاکستان اور کشمیری عوام کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal