NPG Media

‘طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے’

فائل فوٹو

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کریں گے۔

اشرف غنی نے بی بی سی کو خصوصی انٹرویو میں ملکی سیاست اور حکومت کے مستقبل پر کھل کر اظہار خیال کیا ، انھوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن حکومت کی معیاد پورا کرنے سے زیادہ اہم ہے ۔ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ میز کے پیچھے بیٹھ کر کوئی خواب دیکھنے والا نہیں بلکہ عوام کریں گے۔

اشرف غنی نے طالبان کی کامیابی کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نہیں گر رہی ۔ نیٹو کے اس اعلان کے بعد کہ افغانستان سے فوج واپس بلانے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ملک میں امن عمل مزید تیز کرنے کا موقع ملا۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح نے یہ بیان دیا ہے کہ ان کے جنگجو امریکی فوجیوں کی واپسی کی مدت میں توسیع پر کبھی رضامند نہیں ہوں گے۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہم امریکی فوج کی واپسی میں التوا کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

افغان مجاہدین کے ترجمان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نیٹو، امریکا اور تمام فریقین اس بات پر رضامند ہوچکے تھے کہ اگر وہ موجودہ بحران پر قابو پانا چاہتے ہیں تو اس کا سب سے بہتر حل یہ ہے کہ جس معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں اس پر عمل کیا جائے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر خدا نخواستہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو افغانستان کے عوام اپنا دفاع خود کریں گے جیسے پچھلے 20 سالوں میں کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر سفارتی راستہ بند ہوجائے تو جنگ کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں رہتا۔ ہم مذاکرات سے الگ نہیں ہوئے ، ہم تو مذاکرات کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal