NPG Media

کابل میں یکے بعد دیگرے تین مقامات پر دھماکے

کابل: افغان دارلحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان میڈٰیا کے مطابق تینوں دھماکوں میں تین کاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کاروں میں شہری سوار تھے جن میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا دھماکا دارالامن روڈ پر ہوا جس میں کسی بھی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے تاہم اس دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسرا دھماکا کابل کے علاقے کارتہ پروان میں ہوا جس کےنتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تیسرے دھماکے میں 2 افراد ہلاک جبکہ  2زخمی ہوئے ہیں۔ اس دھماکے میں بھی کرولا کار کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی پولیس نے ان تین دھماکوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نام دیا ہے جبکہ ان کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر ابھی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal