NPG Media

جاگو،جاگو اقوام متحدہ ،یورپی یونین جاگ جاؤ:سرینگر میں پوسٹرز لگ گئے

File Photo

(این پی جی میڈیا) مقبوضہ وادی میں یورپی ارکان پارلیمنٹ کی متوقع آمد کے خلاف کشمیری عوام میں شدید غم و غصے کی لہر پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں کشمیریوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے سرینگر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں پوسٹرز لگا دئیے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کی دعوت پر آئے یورپی پارلیمانی گروپ کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے موقع پر آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

اور کشمیریوں نے اس گروپ اور بھارت کے خلاف پوسٹرز آویزاں کردیئے ہیں، اور ان پوسٹرز پر ’’جاگو ،جاگو، اقوام متحدہ اور یورپی یونین جاگ جائو‘‘کے نعرے درج ہیں۔

جبکہ متعدد پوسٹرز پر ’’ہم کیا چاہتے آزادی اور کشمیر عالمی برادری کی توجہ کا منتظر ہے -‘‘کے نعرے بھی درج ہیں۔

گذشتہ روز بھارت نے یورپی ملکوں کے 20 سفارتکاروں اور سفارتی نمائندوں کو 17 فروری کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اطلاعات کے مبطابق مقبوضہ کشمیر میں ابتک یہ غیرملکی نمائندوں کا تیسرا مخصوص دورہ ہے اور پچھلے دو دوروں میں بھارت نے مقبوضہ وادی میں سب کچھ اچھا دکھانے کی کوشش کی تھی اور اس مخصوص دورہ کے دوران بھی بھارت بھی مصنوعی اور جعلی طریقے سے صورتحال کو بہتر بتانے کی کوشش کررہا ہے۔

خیال رہے کہ بی جے پی نے جب 5 اگست 2019 کو کشمیر سے اس کا خصوصی کردار چھینا اور اسے دو حصوں میں تقسیم کر کے اپنے کنٹرول میں لایا تو ایسا کرنے سے چند دن قبل ہی بھارت کی مختلف ریاستوں سے مرکزی نیم فوجی دستوں کو کشمیر بھیجنا شروع کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب عالمی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر کشمیر پر انڈیا کا دعوی سچا ہےکہ وہ اس کا اٹوٹ انگ ہے اور کشمیر میں بھارتی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے تو اسے اتنے زیادہ اقدامات کی کوئی ضرورت نہ تھی۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal