NPG Media

کیپیٹل ہل حملہ: نائن الیون طرز کا کمیشن بنایا جائے گا

فائل فوٹو

واشنگٹن: سپیکر امریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ کیپیٹل ہل پر ہونیوالے حملے کی تحقیقات کےلیے نائن الیون طرز کا کمیشن بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن بنانے کے لیے ڈیموکریٹس کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خط میں اس معاملے پر جلد از جلد قانون سازی کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ کیپیٹل ہل پرحملے سے متعلقہ اصل حقائق سامنے آئیں۔

نینسی پلوسی نے بتایا کہ انہوں نے خط میں کہا کہ واقعے کے بعد کیپیٹل ہل کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے خاص رقم بھی مختص کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملے کے بعد صدر ٹرمپ کے مواخذے کی ناکامی کے باعث نینسی پلوسی کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal