NPG Media

بائیو سکیور ببل نہ ہو تو کرکٹ ہی نہ ہو،محمد حفیظ

تصویر:محمد حفیظ ٹوئٹر

لاہور(این پی جی میڈیا)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ مزہ کراؤڈ کے ساتھ آتا ہے اور اس سے گراؤنڈ میں انرجی میں مزید اضافہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق 20فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 6 کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کیلئے یہ بہت ضروری ہے،بائیو سکیور ببل نہ ہو تو کرکٹ ہی نہ ہو،پاکستان میں یہ پہلا ایونٹ ہو گا کہ کوویڈ کے دوران کراؤڈ بھی آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزہ کراؤڈ کے ساتھ آتا ہے،گراؤنڈ میں انرجی میں مزید اضافہ ہو گا، پی ایس ایل کےلئے خوش آئند ہے کہ 20 فیصد کراؤڈ کو اجازت ملی۔

قبل ازیں محمد حفیظ نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کی سالگرہ منائی اور اس کی تصاویر اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal