NPG Media

حوثی باغیوں کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا

فوٹو: دی پرنٹ

واشنگٹن: امریکا نے حوثیوں باغیوں کا نام دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق منگل کے دن حوثی باغیوں کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا جبکہ حوثی باغیوں کے تین رہنما عبدالخالق بدر الدین، عبداللہ الحکیم اور عبدالملک الحوثی پر پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔

امریکی سیکریٹری خارجہ انتونی بلینکن کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کا مقصد انسانیت نواز کوشش کو فروغ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کو دہشت گرد قرار دینے والے فیصلے کو منسوخ کر کے اس  بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بدترین انسانی بحران کے شکار لوگوں تک امدادی سامان کی ترسیل میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal