NPG Media

کسانوں کے احتجا ج پر خاموش پریانکا چوپڑا کی میا خلیفہ نے ’ کلاس ‘ لے لی

تصویر بشکریہ یاہو سٹائل

نیویارک(این پی جی میڈیا) سابقہ فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ جو کہ اس وقت بھارت میں ہونے والے کسانوں کے احتجاج کی کھل کر حمایت کررہی ہیں نے گزشتہ روز ویڈیو جاری کرنے کے بعد اب بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خوب کلاس لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فحش فلموں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنیوالی لبنانی نژاد کینیڈین اداکارہ میا خلیفہ نے گزشتہ روز کسانوں کے حق میں انتہا پسند بھارتیوں کی تنقید کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ویڈیو جاری کی تھی جو کہ تیزی سے وائرل ہوگئی تھی نے ایک مرتبہ پھر بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

میاخلیفہ نے بالی ووڈ میں دیسی گرل کے نام سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خاموشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طنز کا نشتر برسایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ میا خلیفہ کا کہنا تھا کہ ’ کیا مس جونس کچھ بولنے والی ہیں؟اس بارے میں مجھے بڑا تجسس ہے اور اس سے مجھے ایسا ہی لگ رہا ہے جیسے بیروت کی تباہی کے موقع پر شکیرا کو چپ لگ گئی تھی۔

 

یاد رہے کہ بھارت میں کسان کئی ماہ سے زرعی قوانین کے خلاف نئی دہلی کی سرحدوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور مودی سرکار کے کانوں پر جو تک نہیں رینگ رہی۔

اس احتجاج نے عالمی توجہ بھی حاصل کرلی ہے اور دنیا کی مشہور شخصیات نے بھی کسانوں کے احتجاج کی حمایت ہے جن میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور میا خلیفہ قابل ذکر ہیں۔

میا خلیفہ کو جواب دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا بھی میدان میں کود پڑیں اور اپنی ان پوسٹس کے سکرین شاٹ شیئر کردیئے جن میں انہوں نے کسانوں کے حق میں بات کی تھی۔

 

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ ’ اپنی ایکٹوزم ‘ کے ذریعے توجہ حاصل کرنے سے پہلے آپ کو شائد تھوڑی بہت تحقیق کرلینی چاہیے تھی‘۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal