NPG Media

سلمان اور کترینہ کی فلم ”ٹائیگر تھری” کی شوٹنگ ترکی میں ہوگی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے اپنی سوپر ہٹ فلم ٹائیگر کی سیریز کے تیسرے سیکویل میں کترینہ کو دوبارہ کاسٹ کرنے کے بعد شوٹنگ کا آغاز ترکی سے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی زیادہ تر شوٹنگز متحدہ عرب امارات میں کی گئی تھیں اور بعدازاں تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ بھی دبئی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم کورونا وائرس کے باعث وہاں فوراً شوٹنگ کا آغاز کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے فلم میکرز نے ’ ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ کا آغاز ترکی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی کامیاب ترین فلم ٹائیگر کے تیسرے سیکوئل میں دبنگ خان نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کا نمایاں کردار ادا کیا تھا اور ان کے ہمراہ کترینہ کیف نے پاکستانی خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کیا تھا جو بعد ازاں فلم میں سلمان خان کی بیوی بن جاتی ہیں۔

ٹائیگر کے تیسرے سیکوئل میں بھی کترینہ کیف ہی مرکزی کردار نبھاتے دکھائی دیں گی تاہم فلم میکرز ولن کے کردار کیلیے کسی نئے چہرے کی تلاش میں ہیں جیسے کہ ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں ایرانی اداکار سجاد دل افروز نے ابو عثمان کا کردار نبھایا تھا۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal