NPG Media

راولپنڈی ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ کو95رنز سے شکست،پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

تصویر بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

راولپنڈی (این پی جی میڈیا)جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آج آخری روزکانٹے کے مقابلے میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 95رنز سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا جبکہ پاکستان نے 18سال میں سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے آخری روز جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو ایڈن مارکرم 59 اوروان ڈر ڈاسن 48 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

تاہم حسن علی نے 127 رنز کے مجموعے پر پہلےوان ڈر ڈاسن کو آؤٹ کیا اور پھر فاف ڈوپلیسی کو بھی 135 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

حسن علی نے سنچری سکور کرنے والے ایڈن مارکرم کو بھی 108سکور پر پویلین بھیج دیا۔

ٹیمبا باووما 44رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ حسن علی نے ایک مرتبہ پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں ،ان کے علاوہ شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور نعمان علی نے 1،1،1وکٹ حاصل کی۔

 

یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کی ٹی 20ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے اور اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہے۔

جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جبکہ سینیٹر فیصل جاوید خان سمیت کئی اہم شخصیات نے قومی ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal