NPG Media

جدید ٹچ لیس ویڈیو ڈور بیل نے لوگوں کی بڑی پریشانی دور کر دی

لندن: عالمی وبا پھیلنے کے خوف سے لوگ انسانوں کے ساتھ ساتھ چیزوں کو بھی ہاتھ لگانے سے گریز کر رہے ہیں ، اکثر لوگ گھروں میں داخل ہونے سے پہلے ڈور بیل بھی نہیں بجاتے ہیں ، جدید ٹیکنالوجی نے ٹچ لیس ویڈیو ڈور بیل کی مدد سے لوگوں کی یہ پریشانی بھی دور کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بیل کے ساتھ ایک میٹ بھی ہے ، جب بھی کوئی مہمان اس میٹ پر کھٹرا ہو گا تو یہ ڈور بیل خود ہی بجنے لگتی ہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ بیل میں کیمرہ بھی نصب ہے جسے آپ اپنے موبائل فون سے کنیکٹ کر سکتے ہیں ، بیل بجتے ہی موبائل فون کی اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں کہ گیٹ پر کون ہے؟ اس سے بات کرنے کے ساتھ ساتھ وائس کمانڈ کے ذریعے دروازہ بھی کھول سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں ، اب تک مجموعی طور پر 10 کروڑ 58 لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 7 کروڑ 75 لاکھ سے زائد مریض عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ میں وبا کی صورتحال سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ امریکہ میں اب تک 4 لاکھ 70 ہزار 705 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 74 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal